کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات فروشی کےمقدمےمیں گرفتارخاتون انمول عرف پنکی کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا** کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، تاہم آج ملزمہ کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت کے روبرو جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ درخواست دی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ریمانڈ کی منظوری کے بعد پولیس ملزمہ کو عدالت سے لے کر روانہ ہو گئی۔پولیس کے مطابق دورانِ ریمانڈ مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی تاکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔


