واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی بندرگاہوں کی مبینہ ناکہ بندی سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائیوں کے دوران اب تک متعدد تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا گیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک 62 تجارتی بحری جہازوں کو روکا جا چکا ہے، جبکہ آپریشن کے دوران چار بحری جہازوں کو ناکارہ بنانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں سرگرمیاں جاری ہیں اور امریکی بحری جہاز ڈیلبرٹ بلیک اس دوران خطے میں نگرانی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں تجارتی جہازوں کے راستے تبدیل کرنے کی کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ سمندری نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا، جبکہ خطے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔


