راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور دیگر حساس مقامات کے قریب جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیوں کا انعقاد مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق 5 مئی سے 19 مئی 2026 تک رہے گا، اور اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں