ہائی وے عبور کرنے والا 7 فٹ لمبا مگرمچھ پکڑا گیا

فلوریڈا(ایچ آراین ڈبلیو) ہائی وے پر اس وقت حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک 7 فٹ لمبے مگرمچھ نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی۔امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک مصروف ہائی وے پر اس وقت حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک 7 فٹ لمبے مگرمچھ نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی۔ہلز بورو کاؤنٹی میں شیرف کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مگرمچھ کو قابو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق یہ واقعہ نارتھ ڈیل میبری ہائی وے پر پیش آیا۔ مگرمچھ کو سڑک کے بیچوں بیچ دیکھ کر پولیس اہلکار فوری طور پر ایک لائسنس یافتہ ٹریپر (شکاری) کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اسے بحفاظت پکڑ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں