تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر دوبچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلشنِ معمار کے علاقے دھنی بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گڑھا تعمیراتی کام کے دوران کھودا گیا تھا جس میں بارش یا پانی جمع ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، تاہم ان کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ شہریوں نے غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور تعمیراتی مقامات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں