ایران نے خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے خلیج فارس میں ’اوشین کوئی‘ نامی غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ کارروائی ایک خصوصی آپریشن کےذریعے انجام دی گئی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ مذکورہ ٹینکر ایرانی تیل کی برآمدات میں خلل ڈالنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار ٹینکر پر سوار ہوئے اور اسے ایران کے جنوبی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز خلیج فارس میں بارباڈوس کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ تھا اور اس پر پہلے سے امریکی پابندیاں عائد تھیں۔ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں