پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.32 ارب ڈالر کی نئی قسط موصول

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے 1.32 ارب ڈالر کی نئی مالی قسط موصول ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس پیکج میں ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) جبکہ 22 کروڑ ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت شامل ہیں۔

معاشی ذرائع کے مطابق اس نئی قسط کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی مالی معاونت 4.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس رقم کی منتقلی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جس سے ملکی معیشت کو کچھ حد تک استحکام ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں