ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، تین عمارتوں پر ایف آئی آر درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین عمارتوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی جلد کارروائی متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹس پر غیر قانونی کمرشل پورشنز کی تعمیر سے علاقے میں بجلی، گیس، پانی، سیوریج اور پارکنگ جیسے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جس پر سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
دوسری جانب شہریوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہری مسائل میں کمی لائی جا سکے۔
حکام کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن آئندہ بھی بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں