فیڈرل الیکشن اکیڈمی اور الیکشن کمیشن دفاتر کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں فیڈرل الیکشن اکیڈمی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر کی تعمیر کے لیے باضابطہ طور پر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب، 84 کروڑ، 68 لاکھ، 42 ہزار 457 روپے مقرر کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ انتخابی عمل سے متعلق تربیت اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق ٹینڈرنگ کا عمل شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے گا جبکہ منصوبے پر کام جلد شروع کیے جانے کی توقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد الیکشن کمیشن کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں