سپرہائی وے پنجاب بس اڈا کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر پنجاب بس اڈا پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ منصور احمد ولد بجی شیخ عمر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت 23 سالہ راشد علی ولد بجی شیخ عمر کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں