سندھ ورکرز بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسر کو واپس اصل محکمہ میں بھیجنے کا حکم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر افسر کی تعیناتی کے خلاف درخواست

عدالت کا ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر کو اصل محکمے میں بھیجنے کا حکم

افسر کی سنیارٹی کا تعین سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیا جائے، عدالت

عبدالجبار عباسی سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہیں، وکیل درخواست گزار

عبدالجبار عباسی کی بھرتی ڈائریکٹوریٹ آف مین پاور اینڈ ٹریننگ میں ہوئی تھی، وکیل درخواست گزار

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے 2020 میں متعلقہ افسر کو سنیارٹی برقرار رکھتے ہوئے اصل محکمے میں واپس جانے کی تجویز دی تھی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل

متعلقہ افسر کی اصل محکمے میں واپس بھیجنے سے روکنے کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے، عدالت

ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالتی فیصلے کے بعد کس طرح تجویز کیسے دے سکتے ہیں؟ عدالت

ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صرف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے، عدالت

سپریم کورٹ کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلہ معطل کئے جانے تک سندھ حکومت کا کوئی محکمہ مداخلت نہیں کرسکتا، عدالت

اپنا تبصرہ بھیجیں