منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹ کےزریعےکروڑوں روپےکی منتقلی مقدمہ میں‌انورمجید اینڈ‌ کمپنی پیش

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹ کےزریعےکروڑوں روپےکی منتقلی کامقدمہ

اومنی گروپ کےچیئرمین انورمجید۔عبدالغنی مجید۔حسین لوائی اور دیگرملزم پیش ، ملزموں پرفردجرم عائد نہ ہوسکی

ملزمان کے وکیل بیرسٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا قانون کےمطابق پہلےبریت کی درخواستوں کافیصلہ ہوناچاہئیے۔ عدالت نے سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی

آئندہ سماعت فاروق ایچ نائیک اور دیگروکلا بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں گے، انورمجید۔یونس قدوائی۔عبدالغنی مجید۔۔علی کمال مجید۔مصطفی مجید اور نمرمجید نےبریت کی درخواستیں دائرکی ہیں

صدر آصف علی زرداری کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست زیرالتواءہے، فریال تالپورسمیت 20ملزموں کوایف آئی کی رپورٹ پربری کیاجاچکاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں