29

سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، راہگیر خاتون جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سولجربازار کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر 2 کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں، جو بعد ازاں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق 57 سالہ یاسمین ایک پھل فروش کے ٹھیلے کے قریب موجود تھیں کہ اسی دوران مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں