ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تعریف

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکی کارکردگی کوسراہتےہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کے کہنے پر “پروجیکٹ فریڈم” کو روکا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے اور تعاون کے باعث بعض اہم فیصلوں پر نظرثانی کی گئی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔امریکی صدر کے اس بیان کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں