میلانیا ٹرمپ کی تقریب میں شوہر کی تعریفیں، شرکاء ہنسی نہ روک پائے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ مدرز ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفیں کرنے لگیں، جس پر تقریب کے شرکاء ہنسی نہ روک سکے۔

امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے مدرز ڈے کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر ہمدرد، مخلص اور خیال رکھنے والے رہنما ہیں۔

شوہر کی تعریفیں کرنے پر تقریب میں شرکا ہنسی نہ روک سکے، جیسے ہی ملانیا ٹرمپ کے منہ سے لفظ ہمدردی نکلا، ہال سے چند دبی دبی ہنسی کی آوازیں آئیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے اجتماعی قہقہے میں بدل گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں