اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان جانے والی ایک خاتون مسافر کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر فاطمہ کام ایئر کی پرواز RQ-928 کے ذریعے افغانستان روانہ ہو رہی تھی کہ دورانِ امیگریشن اسے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔
جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے افغان پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات مشکوک پائے گئے جبکہ اس کی نیشنل اسٹیٹس بھی مشتبہ قرار دی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کرتے ہوئے اس کے قبضے سے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو اے ایچ ٹی سی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔


