پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

لاہور/اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں