کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔


