ایک ہفتے میں اغوا کے 3 واقعات، شہریوں میں خوف و ہراس، سیکیورٹی پر سوالات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اغوا کی تین مختلف وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
پوش علاقے ایف-6 میں بھی مبینہ طور پر غیر محفوظ صورتحال سامنے آ رہی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ حالات تشویشناک رخ اختیار کر رہے ہیں اور بعض حلقے صورتحال کا موازنہ لیاری جیسے جرائم سے متاثرہ علاقوں سے کر رہے ہیں۔
شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا سمیت سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
عوامی حلقوں نے گشت میں اضافے، مشتبہ عناصر کے خلاف کارروائی اور جدید تفتیشی طریقوں کے استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اسلام آباد میں امن و امان بحال ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں