ایم کیو ایم پاکستان (پنجاب) کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق، فتحِ مبین” کے عنوان سے تقریب، پاک فوج کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان (پنجاب) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے ایک مقامی ہال میں “معرکۂ حق، فتحِ مبین” کے عنوان سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے پارٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق اور سینئر نگراں کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر بین الصوبائی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے صدور جبکہ گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر نے بھی اظہارِ خیال کیا اور پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما ارشاد ظفیر، رکن قومی اسمبلی صبحین غوری، عامر معین پیرزادہ، سینیٹر خالدہ اطیب سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں