41

کراچی؛ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے KDA روڈ MD کٹ کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم ساجد ولد مکرم شاہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں