کراچی میں شارع فیصل پر موٹرسائیکل اور بسوں کے لیے علیحدہ لین مختص کرنے کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے موٹرسائیکل اور بسوں کے لیے علیحدہ لین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

نئی منصوبہ بندی کے تحت موٹرسائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کے لیے مخصوص لین بنائی جائے گی تاکہ مرکزی ٹریفک پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں