کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی بھٹائی کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی بھٹائی کالونی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں ہوٹل مالکان کی ٹیبل کرسیاں، ٹھیلے، پتھارے، فرنیچر مافیا اور فروٹ فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے اور سامان ضبط کیا جا رہا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی بھٹائی کالونی میں انچارج رانا عدیل اور جاوید بلوچ کی سربراہی میں کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں ٹھیلے، پتھارے اور رکشہ پارکنگ مافیا سڑکوں اور شاہراہوں پر غیر قانونی قبضہ کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں