کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرمیں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔حکام کے مطابق پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا روزانہ 150 سے زائد مریض جناح اسپتال پہنچ رہے ہیں، جبکہ عام دنوں میں ایسے مریضوں کی تعداد تقریباً 50 تک ہوتی تھی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور آلودہ پانی کے استعمال کے باعث گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


