نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک پیسے فی یونٹ کمی کر دی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نیپرا نے مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں ایک پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس کا اطلاق مقررہ مدت کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایڈجسٹمنٹ کا عمل شفاف طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں