سندھ کابینہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دے دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کابینہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے فنڈز فوری جاری کرنے اور سڑکوں کی مرمت جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے شہر کے ایس3 منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی ہے جبکہ ضلعی عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں