کراچی ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے دریائے سندھ پر حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان نئے پل کے ڈیزائن کی منظوری دیدی۔
مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ پر حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان نئے پل کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا نیا پل اندرونِ ملک ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ سندھ کابینہ نےکراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری بھی دی اور اس حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا شہرکی سڑکوں کی مرمت جلد شروع کی جائے اور فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔


