کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) — کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) میں اسپیشل پارٹی کی انکوائری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اہم انتظامی تبدیلی کے تحت ایک افسر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ایڈمن آپریشن SIU زین رضا بلوچ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی زین رضا بلوچ کو ایس ڈی پی او سٹی، ڈسٹرکٹ حیدرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس آئی یو میں جاری اسپیشل پارٹی سے متعلق انکوائری بدستور جاری ہے اور معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
—
**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


