شہباز شریف سے وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) —اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، ورچوئل اثاثہ جات اور جدید مالیاتی نظام کی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں ایک مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں خصوصی تربیت فراہم کی جائے تاکہ ملک کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے آغاز سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی پر مبنی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثہ خدمات کے شعبوں میں جدت لائی جا رہی ہے، جبکہ اس نئی معاشی تبدیلی کے لیے قومی اداروں، افرادی قوت اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں