صاف پانی کی فراہمی،کےڈبلیوایس سی، یورپی انویسٹمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور یورپی انویسٹمنٹ بینک (EIB) کے درمیان شہر کے دو علاقوں گھارو اور پپری میں توانائی کی بچت کرنے والے جدید فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کے لیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد یورپی انویسٹمنٹ بینک پاکستان میں دوبارہ مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، جس سے کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

منصوبے کے مطابق ان فلٹریشن پلانٹس کی تکمیل کے بعد کراچی کو یومیہ تقریباً 30 کروڑ لیٹر صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا، جو شہر کے 22 لاکھ سے زائد رہائشیوں کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوگا۔حکام نے اس معاہدے کو کراچی کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ایسی مزید بین الاقوامی شراکت داریوں کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں