کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی پولیس میں انتظامی سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سید عبادت شاہ کو تھانہ لیاقت آباد کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس ایچ او فرزاد شیخ کو تھانہ گلبرگ کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس ایچ او شکیل اعوان کو تھانہ نیو کراچی، ایس ایچ او اکبر غوری کو تھانہ الفلاح اور ایس ایچ او سراج الدین خٹک کو تھانہ پیرآباد کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور پولیسنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔


