وزیراعلیٰ سندھ کا کے ڈی سی پی حیدرآباد سینٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکےڈی سی پی حیدرآباد سینٹرکا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طاحہٰ فاروقی، کے ڈی ایس پی کے علی اللہ والا اور تابش شہزاد نے وزیراعلیٰ کو سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سینٹر میں بچوں کے لیے موجود سہولیات کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی بہتری کے لیے ایسے مراکز انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بچوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام ضروری وسائل بروقت فراہم کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں