اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں گیس بحران میں اضافہ ہونے کے بعد نئے گھریلو گیس کنکشنز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آر ایل این جی (RLNG) کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث گیس کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں نئے کنکشنز کے لیے جاری تمام درخواستوں پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کے کنکشنز کا عمل بھی معطل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہزاروں نئے کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ہی طویل عرصے بعد نئے گیس کنکشنز کی فراہمی دوبارہ شروع کی گئی تھی، تاہم موجودہ بحران کے باعث اس عمل کو ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صورتحال معمول پر آنے تک نئی درخواستوں پر پیش رفت ممکن نہیں ہوگی۔


