15 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانا قانوناً جرم قرار، سخت سزائیں مقرر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانا قانوناً جرم ہے اور اس پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق ایسے کسی بھی فعل پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بچوں کو محفوظ، روشن اور باوقار مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق بچوں سے مشقت نہ صرف ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جگہ بچوں سے مزدوری کے واقعات کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ اس غیر قانونی عمل کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں