نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)انڈین ایئرلائنز انڈیگو اور اسپائس جیٹ سمیت دیگر فضائی کمپنیوں نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جیٹ فیول (ایندھن) کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو انہیں اپنے فضائی آپریشنز محدود یا جزوی طور پر بند کرنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔
ایئرلائنز حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے آپریشنل اخراجات کو شدید متاثر کر رہا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ اور پروازوں کی تعداد میں کمی جیسے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سطح پر ریلیف یا پالیسی میں بہتری نہ لائی گئی تو فضائی صنعت کو سنگین مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر ایوی ایشن سیکٹر پر پڑتا ہے، جس سے نہ صرف ایئرلائنز بلکہ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


