کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیربھینس کالونی کےعلاقے مہران ہائی وے پر تھانہ سکھن کے سامنے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرالر سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔ شدید ٹکر کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گیا، اسی دوران پیچھے سے آنے والا ایک اور تیز رفتار ٹرالر اس کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگوار ماحول پیدا ہو گیا جبکہ شہریوں نے مہران ہائی وے پر بھاری گاڑیوں کی تیز رفتاری اور غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔


