اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہیومن رائٹس میڈیا نیٹ ورک(HRMN) نے انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور وکالت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت تسلیم شدہ انسانی حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم عمل ہے۔
HRMN کے اعلامیے کے مطابق ادارہ معتبر خبروں، درست معلومات اور آگاہی کی فراہمی کے ذریعے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، جبکہ اس کی تمام سرگرمیاں اقوامِ متحدہ کے عالمی اعلامیہ برائے انسانی حقوق (Universal Declaration of Human Rights) میں درج اصولوں کے عین مطابق ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس میڈیا نیٹ ورک پسماندہ اور محروم طبقات کو قانونی معاونت فراہم کرنے، امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد کرنے اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق تحقیق، تعلیم اور آگاہی پروگرامز منعقد کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ ایک منصفانہ اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے، اور HRMN اس مقصد کے حصول کے لیے صحافتی، قانونی اور تعلیمی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


