واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو برطانوی بادشاہ بادشاہ چارلس سوم بچپن ہی سے پسند تھے۔
وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ ان کی والدہ واضح طور پر کہا کرتی تھیں کہ چارلس بہت پیارے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’میری والدہ کو چارلس پر کرش تھا، کیا آپ یقین کریں گے؟‘‘
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کو بادشاہ چارلس کی والدہ بھی بے حد پسند تھیں۔ ان کے مطابق جب بھی وہ انہیں ٹیلی وژن پر دیکھتیں تو انہیں مخاطب کر کے کہتیں، ’’دیکھو ڈونلڈ، وہ کتنی خوبصورت ہیں۔‘‘صدر ٹرمپ کے اس بیان پر تقریب میں موجود شرکاء نے مسکراہٹوں کے ساتھ دلچسپی کا اظہار کیا۔


