کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
معطل کیے گئے اہلکاروں میں:
تھانہ پاکستان بازار کے ایس آئی عارف شاہ
تھانہ پیر آباد کے پی سی اصغر
تھانہ پیر آباد کے پی سی شیراز طارق
تھانہ پیر آباد کے پی سی نعیم پٹنی
تھانہ پیر آباد کے پی سی ممتاز
تھانہ اقبال مارکیٹ کے پی سی امجد
شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور تمام اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ معطلی کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔


