حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی آفس کے ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ماریہ ساریو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماریہ ساریو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ پیش کیا، جسے متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ استعفے کی منظوری اور آئندہ تعیناتی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر اعلیٰ حکام کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ہیومن رائٹس سیل میں عارضی انتظامات کیے جانے کا امکان ہے۔


