پی ایس ایل 11: کراچی پولیس کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

## پی ایس ایل 11 کے لیے کراچی پولیس کا خصوصی ٹریفک پلان جاری

**کراچی: (ایچ آراین ڈبلیو)** نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 11 کے میچ کے سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں اور شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے ایک جامع اور خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، میچ کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ کارساز، ملینیم، اور نیو ٹاؤن سے آنے والے شائقین کے لیے پارکنگ کا انتظام نیشنل کوچنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں کیا گیا ہے، جہاں تک پہنچنے کے لیے مخصوص روٹس وضع کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن، اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر تک کے راستوں پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون اور گاڑیاں مقررہ پارکنگ مقامات پر ہی کھڑی کرنے کی اپیل کی ہے۔ کسی بھی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 یا ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

***

### انسانی حقوق کی آواز بنیں!

ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNWW) کی کوششوں کو سپورٹ کرنے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ مزید معلومات اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں:

[**سپورٹ لنک: HRNWW Support Page**](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں