گیس و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پاکستان سنی تحریک کا شدید احتجاج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کئی ہفتوں سے گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کراچی جو ملک کا معاشی حب اور انجن ہے، وہاں دیہات جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود گیس، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ پریس بیانات دینے والے حکمرانوں کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کے بعض ترقیاتی کام عوام کےلیےمشکلات کاسبب بن رہےہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں اورراستےتنگ ہونےسےٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ترقیاتی کام ہوناخوش آئند ہے، مگر انہیں غیر ضروری طور پر طول نہ دیا جائے کیونکہ اس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے جدید کیمروں اور جدید طریقۂ کار کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہر شہری پر لازم ہے۔ آخر میں انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت، اپوزیشن اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو مل کر یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں