بیرسٹر راجہ انصاری کو مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب کیا جاۓ، فرمان علی خادم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ (ن) کے رکن مرکزی کونسل اور یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر فرمان علی خان خادم نے مسلم لیگ(ن) کے قاٸد اور صدر محمد میاں نواز شریف سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے چاروں صوبوں کےتمام اراکین سےپرزورمطالبہ کیا ہے۔ کہ پارٹی انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) سدھ کے سینیر ناٸب صدر اور حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری کو پارٹی کا مرکزی سیکٹری جنرل منتخب کیا جاۓ۔ ہر فورم پر پارٹی اور قاٸدین کے ساتھ ساتھ دھرتی ماں پیارے وطن پاکستان کی دفاع کرتارہتا ہے۔ پارٹی کےعلاوہ مشیروں، وفاقی وزرا اور ترجمانوں میں سب سے ذیادہ مقبول ہے۔ وقت کا تقاضا ہے۔ کہ پارٹی قاٸد کے پسندیدہ نوجوان رہنما بیرسٹر راجہ انصاری کو پارٹی کی اہم ذمہ داری دی جاۓ۔ ٹی وی پروگرام میں بھی مخالفین کو ہوم گراٶنڈ میں شکست فاش دینے والے متحرک نوجوان بیرسٹر راجہ انصاری کا حق بنتا ہے۔ کہ پارٹی قیادت ان کی بھرپور حوصلہ افزاٸی فرماۓ۔ ظالم اور جابر کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہنے والا بیرسٹر راجہ انصاری اکثر اوقات مخالفین کی تنقید کے نشانے پر ھوتا ہے۔ نوجوان بیرسٹر راجہ انصاری معاشرے اور پارٹی کی وہ قابل قدر شخصیت ہیں۔ جن کی جتنی قدر کی جاۓ۔ کم ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں