پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں توسیع، ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے، جس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔

جزوی اجازت
حکومتی اعلامیے کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ منتظمین پر عائد ہوگی۔

استثنیٰ
انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا تاکہ سکیورٹی امور میں رکاوٹ نہ آئے۔

حکومتی مؤقف
حکام کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ اس حوالے سے تمام پنجاب پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں