ایرانی وزیر خارجہ کا بیان: پاکستان کا دورہ انتہائی مفید رہا

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا پاکستان کا دورہ انتہائی مفید رہا اور پاکستانی حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی ہے۔ماسکو پہنچنے پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے لیے روس آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آج ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے، جو جنگ کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کا ایک اہم موقع ہوگا۔عباس عراقچی کے مطابق ایران اور روس کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی علاقائی و عالمی استحکام کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، اور دونوں ممالک مختلف امور پر قریبی رابطہ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں