اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج ملک میں شرح سود برقرار رکھنے یا اس میں رد و بدل سے متعلق اہم اعلان کرے گا۔ اس وقت ملک میں پالیسی ریٹ 10 اعشاریہ 5 فیصد پر برقرار ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر اور عالمی مالیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ شرح سود سے متعلق فیصلے کے اثرات کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور عام صارفین پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔
کاروباری اور صنعتی حلقے اس اعلان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ سرمایہ کار بھی پالیسی ریٹ میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے انتظار کر رہے ہیں۔


