43

لاڑکانو ضلع کے اندر گشت میں اضافہ، ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار

لاڑکانو(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ لاڑکانو احمد چودھری کی ہدایات و احکامات پر لاڑکانو ضلع کے اندر گشت میں اضافہ۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر ایکٹو پیٹرولنگ کے نتیجے میں تھانہ اللہ آباد کی حدود ممتاز کالونی میں جرائم کے ارادے سے نکلے ہوئے دو ملزمان کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تعاقب کرنے کے نتیجے میں ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل کو ویریفاء کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں