31

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کا ویسٹ زون ہیڈکوارٹر اجمیر نگری کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ویسٹ زون ہیڈکوارٹر اجمیر نگری کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران افسران نے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات، آپریشنل کارکردگی اور عوامی خدمات سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں