آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتیں، شادیوں کے رجحانات بدل گئے، دلہنیں نقلی زیورات اپنانے لگیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث شادی بیاہ کی روایات میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مہنگے سونے نے دلہنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خالص زیورات خریدنا مشکل بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں شادیوں کے رجحانات بدلنے لگے ہیں۔

سونے کی بلند قیمتوں کے بعد دلہنیں اب روایتی بھاری سونے کے زیورات کے بجائے نقلی زیورات کو ترجیح دینے لگی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک گرام گولڈ جیولری بطورمتبادل تیزی سےمقبول ہورہی ہے،جسےمتوسط طبقہ ایک عملی اورنسبتاً سستا حل سمجھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور سونے کی قیمتوں نے خاندانوں کو اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جہاں اب دکھاوے کے بجائے سادگی اور متبادل انتخاب کو فوقیت دی جا رہی ہے۔

ادھر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں سونے کی خریداری میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب سونا زیور کے بجائے زیادہ تر سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے، جبکہ شادیوں میں اس کے استعمال کا انداز تیزی سے بدل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں