اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عاصم منیر سے ملاقات کی۔ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی کی یہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر برائے قومی سلامتی عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


